Skip to main content

Total Pageviews

اخیر زمانے کی کیا نشانیاں ہیں ؟

متی 24باب 5-8آیات ہمارے لیے کچھ اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں تاکہ ہم اخیر زمانہ کی آمد کی پہچان کر سکیں 







" کیونکہ بہتیرے میرے نام سے آئیں گے اور کہیں گے مَیں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے ۔ اور تم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سُنوگے ۔ خبردار! گھبرا نہ جانا ! کیونکہ اِن باتوں کا واقع ہونا ضرور ہے لیکن اُس وقت خاتمہ نہ ہوگا ۔ کیونکہ قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی اور جگہ جگہ کال پڑیں گے اور بھونچال آئیں گے۔ لیکن یہ سب باتیں مصیبتوں کا شروع ہی ہوں گی۔"

 یہ اخیر زمانہ کی نشانیاں ہیں ۔ اِس حوالے میں بہرحال ہمیں خبردار کیا گیا ہے کہ : ہم دھو کا نہ کھائیں کیونکہ یہ باتیں مصیبتوں کا شروع ہی ہیں اور خاتمہ ابھی باقی ہے ۔ 


 پولس رسول خبر دار کرتا ہے کہ اخیر ایام میں جھوٹی تعلیم میں واضح اضافہ بھی ہو جائے گا ۔

" لیکن رُوح صاف فرماتا ہے کہ آئند ہ زمانوں میں بعض لوگ گمراہ کرنے والی رُوحوں اور شیاطین کی تعلیم کی طرف متوجہ ہو کر ایمان سے برگشتہ ہو جائیں گے" (تیمتھیس 4باب1آیت)۔ انسان کے بُرےاعمال میں اضافہ اور لوگوں کے " سچائی کے مخالف" ہونے کے باعث اخیر ایام کو " بُرے دنوں " کے طور پر بیان کیا گیا ہے (2تیمتھیس 3باب 1- 9آیات؛ 2تھسلنیکیوں 2باب 3آیت کو بھی دیکھیں )۔ 

 تا ہم اخیر زمانہ کی سب سے نمایاں نشانی اسرائیلی قوم ہے ۔بنیادی طور پر 70بعد از مسیح کے بعد 1948 میں پہلی بار اسرائیل ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔ خدا نے ابرہام سے وعدہ کیا تھا کہ اُس کی نسل کنعان کے تمام مُلک کو " ایک دائمی ملکیت" کے طور پر حاصل کرے گے( پیدایش 17باب 8آیت) اور حزقی ایل اسرائیل کی جسمانی اور روحانی بحالی کی نبوت کرتا ہے (حزقی ایل 37باب)۔علمِ الآخرکی رُو سے اخیر زمانے میں بنی اسرائیل کا اپنی سر زمین میں بطورِ خود مختار مملکت موجود ہونا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے (دانی ایل 10باب 14آیت؛ 11باب 41آیت؛ مکاشفہ 11باب 8آیت)۔ 

اِن نشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اخیر زمانےکے پہنچنے اور اُس کے متعلق مختلف طرح کی توقعات کے حوالے سے سمجھ بوجھ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم ہمیں اِن واقعات میں سے کسی ایک اکیلے واقعےکو اخیر زمانے کے بارے میں ایک واضح نشانی کے طور پر تعبیر نہیں کرنا چاہیے ۔ خدا نے ہمیں اتنی معلومات دی ہیں کہ ہم آخری وقت کےلیے تیار ہو سکتے ہیں اور یہی وہ کام ہے جس کےلیے ہمیں تیار ہونے کو کہا گیا ہے ۔

Comments