Skip to main content

Total Pageviews

اخیر زمانے کی پیشن گوئی کے مطابق مستقبل میں کیا ہونے والاہے ؟

 اخیر  زمانے  کے  بارے  میں  بائبل  بہت  کچھ  بیان  کرتی  ہے  ۔  بائبل  کی  قریباً  ہر کتاب  کے  اندر  اخیر  زمانہ کے  بارے  میں  پیشن  گوئیاں  پائی  جاتی ہیں ۔  ان  تمام  پیشن  گوئیوں  کو لے  کر  ترتیب  دینا  قدرے  مشکل کام  ہو سکتا  ہے  ۔ اخیر  زمانے  میں  کیا  ہوگا  اس  کے  بارے  میں  بائبل  جو  کچھ  بیان  کرتی ہے  اِسکا  ایک مختصر  خلاصہ  ذیل  میں  پیش  کیا  گیا  ہے۔ 



مسیح نئے سرے سے پیدا ہونے والے تمام ایمانداروں کو زمین پر سے اُٹھا لے گا یہ واقعہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے طور پر جانا جاتا ہے ( 1تھسلنیکیوں 4باب 13- 18آیات؛ 1کرنتھیوں 15باب 51- 54آیات)۔ اور جب مسیح عدالت کے تخت پر بیٹھے گا تو ان ایمانداروں کو اپنی زندگی میں زمین پر کیے جانے والے اچھے کاموں اور وفادارخدمت کا اجر دیا جائے گا یا خدمت اور فرمانبرداری میں کمی کے باعث یہ ایماندار اپنا اجر کھوبیٹھیں گے مگر ہمیشہ کی زندگی نہیں ( 1کرنتھیوں 3باب 11- 15آیات؛ 2کرنتھیوں 5باب 10آیت)۔ 
مخالفِ مسیح اقتدار میں آئے گا اور اسرائیل کے ساتھ سات سال کا عہد باندھے گا( دانی ایل 9باب 27آیت)۔ یہ سات سال کا عرصہ " مصیبت کے دور " کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اِس مصیبت کے عرصے میں خطرناک جنگیں ، قحط،مری(وبائیں) ، اور قدرتی آفتیں آئیں گی۔ اور خدا گناہ، بُرائی اور بدی کے خلاف اپنے قہر کو نازل کرے گا ۔ یہ مصیبت کا عرصہ چار گُھڑسواروں کے ظہور (غالباً علامتی ) ، سات مُہروں ، سات نرسینگوں اور غضب کے سات پیالوں کے ساتھ منسلک واقعات پر مشتمل ہوگا ۔ 
اِن سات سالوں کے درمیانی عرصہ میں مخالفِ مسیح اسرائیل سے امن کا عہد توڑ دے گا اور اُس کے خلاف جنگ کرے گا۔ وہ مخالفِ مسیح " گناہ کا شخص یعنی ہلاکت کا فرزند "اجاڑنے والی مکروہات "سر عام رکھوائے/نصب کروائے گا اور یروشلیم کی ہیکل میں( جو پھر سے بنائی گئی ہو گی) اپنی مورت کو نصب کروائے گا تاکہ اُس کی پرستش کی جائے (دانی ایل 9باب 27 آیت؛ 2تھسلنیکیوں 2باب 3- 10آیات)۔ مصیبت دور کا اگلا نصف "عظیم مصیبت "(مکاشفہ 7باب 14آیت) اور "یعقوب کی مُصیبت کے وقت " کے طور پر جانا جاتا ہے (یرمیاہ 30باب 7آیت)۔ 
اس سات سالہ مصیبت کے عرصہ کے آخر میں مخالفِ مسیح یروشلیم پر آخری حملہ کرے گا اور اِس دور کا اختتام ہرمجدون کی جنگ کی صورت میں ہوگا ۔ یسوع مسیح واپس آئے گا، مخالفِ مسیح اور اُس کی فوجوں کو تباہ کرے گا اور اُن کو آگ کی جھیل میں ڈالے گا ( مکاشفہ 19باب 11-21آیات)۔ پھر مسیح شیطان کو ہزار برس کے لیے اتھاہ گڑھے میں بند کر دے گا اور اِس ہزار سالہ عرصے میں یسوع مسیح اِس زمین پر بادشاہی کرے گا۔( مکاشفہ 20باب 1- 6آیات)۔ 
مسیح کی زمینی بادشاہت کے ہزار برس پورے ہونے پر شیطا ن کو تھوڑے عرصہ کے لیے کھولا جائے گا اور اُسے شکست دی جائے گی ۔ اور پھر اُسے ہمیشہ کےلیے آگ کی جھیل میں ڈال دیا جائے گا 
( مکاشفہ 20 باب 7- 10آیات)۔ اِس کے بعد مسیح بڑے سفید تخت پر بیٹھے گا اور تمام غیر ایمانداروں کو آگ کی جھیل میں ڈالنے کے ذریعے اُن کی عدالت اور انصاف کرے گا (مکاشفہ 20باب 10-15آیات)۔ پھر مسیح نئے آسمان اور نئی زمین اور ایمانداروں کے ابدی گھر- نئے یروشلیم کو متعارف کروائے گا۔ اور وہاں پر گناہ ،دُکھ یا موت قطعی طور پر نہ ہوگی (مکاشفہ 21-22باب)۔ 

Comments